اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان ملنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے۔
درخواست میں مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے، کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔