لاہور : (دنیانیوز) مسلم لیگ ن اوراستحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ، ن لیگ نے قومی اسمبلی کے 7 اورصوبائی اسمبلی کے 11 حلقے خالی چھوڑ دیئے۔
مسلم لیگ ن نے 11 صوبائی اور 7 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے حلقے خالی چھوڑ دیئے۔
این اے 47 اسلا م آباد سے عامر کیانی کے ساتھ مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان جبکہ این اے 54 ٹیکسلا سے غلام سرور خان ، این اے 88 خوشاب سے انجینئر گل اصغر بھگور کی سیٹ پر مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ۔
اسی طرح این اے 117 شاہدرہ لاہور سے علیم خان، این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ، این اے 149 ملتان جہانگیرخان ترین ، این اے 143 چیچہ وطنی سے نعمان لنگڑیاں کی سیٹ پر مسلم لیگ ن اورآئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے ۔
پی پی 12 راولپنڈی عمار صدیق خان ،پی پی 24 جہلم راجہ یاور کمال کی سیٹ پر آئی پی پی اورمسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے ، اسی طرح پی پی 81 خوشاب امیر حیدر سنگھا ، پی پی 98 فیصل آباد اجمل چیمہ ،پی پی 106 فیصل آباد علی اختر کی سیٹوں پر دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ۔
پی پی 149 لاہور علیم خان ، پی پی 180 قصور کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر ، پی پی 204 ساہیوال فلک شیر لنگڑیال کی سیٹ پر بھی ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ۔
پی پی 250 بہاولپور افتخار حسین گیلانی ،پی پی 277 کوٹ ادو مظفر گڑھ نیاز گشکوری ،پی پی 292 لیہ پر سید رفاقت گیلانی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کاامکان ہے ۔