پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔
ایڈوکیٹ شاہ فیصل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کا خصوصی دو رکنی بینچ جمعہ کو سماعت کرے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، گزشتہ روز پشاورہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انتخابی نشان بلے کو بحال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلے کی بحالی : پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی
انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کاحکم دیا تھا، چوبیس گھنٹے بعد بھی الیکشن کمیشن نے ابھی تک سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔