پیپلزپارٹی نے ملتان سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے

Published On 11 January,2024 05:28 pm

ملتان: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے ملتان سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیئے۔

قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں سے 3 پر ٹکٹ جاری کئے گئے، قومی اسمبلی پر جاری کردہ تینوں ٹکٹ گیلانی خاندان کے نام رہے، این اے 148 کا سید یوسف رضا گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا، این اے 151 سے علی موسیٰ گیلانی اور این اے 152 کا عبدالقادر گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا، صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں سے 7 پر پیپلزپارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔

پی پی 213 سے علی حیدر گیلانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا، پی پی 214 سے بیرسٹر سید مدثر شاہ، پی پی 215 کا شکیل حسین لابر کو ٹکٹ جاری کیا گیا، پی پی 216 سے سید غلام مصطفیٰ شہزاد، پی پی 218 سے رانا ساجد کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

پی پی 219 سے واصف مظہر راں اور پی پی 221 کا میاں کامران عبداللہ مڑل کو ٹکٹ دیا گیا۔