کراچی: نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، نوجوان جاں بحق

Published On 27 January,2024 06:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے کورنگی جام صادق پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار نامعلوم کار سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کے بعد کار سوار ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، ملزم کی تلاش کیلئے تفتیش بھی شروع کر دی گئی۔