منچن آباد: (دنیا نیوز) منچن آباد میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے فائرنگ کر کے بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے، قصور سے 45 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
قتل کا افسوسناک واقعہ منچن آباد کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر طیش میں آ کر دیور نے اپنی بھابھی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری جانب قصور کے علاقے تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود سے 45 سالہ شخص کی نعش ملی ہے، مقتول کی شناخت نذیر احمد کے نام سے ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔