ٹریفک کے مختلف حادثات میں نوجوان جاں بحق، 5 افراد شدید زخمی

Published On 26 January,2024 05:01 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 5 کے قریب شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک کا پہلا حادثہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب منچن آباد میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔