بہاولپور: پلازے میں آگ لگنے سے 40 کے قریب دکانیں جل گئیں، لاکھوں کا نقصان

Published On 25 January,2024 06:38 am

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں پلازے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد دکانیں جل گئیں جبکہ لاکھوں روپے کا سامان بھی راکھ میں تبدیل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بہاولپور کے سرکلر روڈ پر واقع الکریم پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 40 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔