قصور: (دنیا نیوز) قصور میں ایک شخص کو بدترین تشدد کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا جس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے سے 40 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، مقتول کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا، ملزم قتل کرنے کے بعد لاش کو پھینک کر فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، قتل کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا، جلد ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔