بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں ایک شخص کو بدترین تشدد کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا جس کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
تشدد زدہ لاش بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد ریلوے روڈ پھاٹک کے قریب سے ملی ہے، مقتول کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا، ملزم قتل کرنے کے بعد لاش کو بوری میں ڈال کر پھینک کر فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، قتل کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا، تفتیش شروع کر دی، جلد ملزموں کو گرفتار کر لیں گے۔