منچن آباد: ریلوے لائن چوری کرنے والے ملزم گرفتار، اوکاڑہ سے 3 ڈاکو پکڑے گئے

Published On 23 January,2024 02:49 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) منچن آباد میں ریلوے لائن چوری کرنے والے ملزم گرفتار جبکہ اوکاڑہ سے بھی مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکو دھر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے علاقے میں ملزمان ریلوے لائن کاٹ کر رکشے میں لوڈ کر کے لے جا رہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیئے، پولیس نے ملزموں کو تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو فرار ہو گئے، پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔