شورکوٹ : گھریلو ناچاقی پرمبینہ طور پر خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل

Published On 21 January,2024 02:19 pm

شورکوٹ: (دنیانیوز) جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں مبینہ طور پر خاوند نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کردیا۔

افسوس ناک واقعہ پتن روڈ نزد ریسکیو آفس کے قریب پیش آیا ، جہاں دو بچوں کی ماں 35 سالہ مہوش بی بی کو مبینہ طور پر خاوند نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا جبکہ قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔