لاہور: (دنیا نیوز) نگران پنجاب حکومت نے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو 3 اور 7 مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا جس کے تحت 23 سو پلاٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی پیر سے شروع ہوگی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اہل صحافی 28 جنوری تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں، کوشش ہوگی 8 فروری سے پہلے پلاٹوں کی بیلٹنگ ہو جائے۔
نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں طویل مدتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔