ملتان : (دنیا نیوز)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں چوتھے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
محسن نقوی نے ملتان کے دورے کے دوران چوتھے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کے افتتاح پر کاؤنٹرز پر این او سی کے اجرا کے طریقہ کار بارے دریافت کیا اورصنعت کار کو پہلا این او سی سرٹیفکیٹ بھی دیاجبکہ سینٹر کے مختلف شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے متعین افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو این او سی کے لئے مسئلہ نہ ہواور نہ ہی عملہ رکاوٹیں ڈالے، تاجروں اور صنعتکاروں کو این او سی کا اجراء مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے فوڈ اتھارٹی کاؤنٹر کے قیام کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام سے ملتان کی صنعتی اور کاروباری برادری کو تمام تر سروسز ایک ہی چھت تلے ملیں گی۔