کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت بارڈر ایریا، امن و امان کی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ دی، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں پرامن، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، بحالی امن کے لئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ پولیس اور لیویز کی معاونت کے لئے کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مؤثر انتظامی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
علی مردان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔