لاہور: (دنیانیوز) "بلے" کا نشان چھن جانے پر تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی فہرستیں سوشل میڈیا پر جاری کردیں ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے حمایت یافتہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں ، لاہور کے حلقہ این اے 117 میں علی اعجاز بٹر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے، این اے 118 میں عالیہ حمزہ ، این اے 119 میں شہزاد فاروق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں۔
این اے 120 میں عثمان حمزہ اعوان،این اے 121 میں وسیم قادر جبکہ این اے 122 میں سردار لطیف کھوسہ کی حمایت کی جائے گی۔
این اے 123 لاہور میں افضال عظیم پاہٹ ، این اے 124 میں ضمیر جھیڈو ایڈووکیٹ،این اے 125 میں رانا جاوید عمر اور این اے 126 میں ملک توقیر کھوکھر کی حمایت کی جائے گی۔
این اے 127 میں ظہیر عباس کھوکھر،این اے 128 میں سلمان اکرم راجہ، این اے 129 لاہور سے میاں محمد اظہر اور این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہو گی۔
اسی طرح صوبائی حلقوں میں حلقہ پی پی 145 لاہور میں یاسر گیلانی اور پی پی 146 لاہور میں جنید رزاق کی حمایت کی جائے گی، پی پی 147 میں محمد خان مدنی ،پی پی 148 میں غلام محی الدین دیوان، پی پی 149 لاہور میں حافظ ذیشان رشید جبکہ پی پی 150 میں عبدالکریم خان پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہوں گے۔
پی پی 151 لاہور سے حماد اعوان اور پی پی 152 سے نعمان مجید، پی پی 153 سے میاں اویس انجم ،پی پی 154 سے شکیل احمد سندھو ،پی پی 155 سے شیخ امتیاز اور پی پی 156 سے علی امتیاز ورائچ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔
پی پی 157 لاہور سے حافظ فرحت عباس ، پی پی 158 سے چودھری یوسف علی ،پی پی 159 سے مہر شرافت علی ،پی پی 160 سے اعظم نیازی،پی پی 161 سے فرخ جاوید مون ،پی پی 163 سے عظیم اللہ خان کی حمایت کی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف پی پی 164 سے یوسف میو،پی پی 165 سے احمر بھٹی،پی پی 166 سے خالد محمود گجر، پی پی 167 میں عمار بشیر گجر ،پی پی 168 سے ندیم عباس بسرا اور پی پی 169 سے میاں محمود الرشید کی حمایت کرےگی۔