پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نواب شاہ پہنچ گئے

Published On 17 January,2024 09:39 pm

نواب شاہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نواب شاہ پہنچ گئے۔

نواب شاہ کے شیراز چوک پر کارکنوں نے بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

بلاول بھٹو زرداری رات زرداری ہاؤس میں قیام کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی کل نوشہروفیروز جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کی آمد کے سلسلہ میں زرداری ہاؤس پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔