جی ڈی اے کے ناراض رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

Published On 17 January,2024 09:28 pm

رانی پور: (دنیا نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ناراض رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور رانی پور پہنچ گئیں جہاں پیر سید معشوق علی شاہ جیلانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے، معشوق علی شاہ جیلانی کی شمولیت سے پارٹی خیرپور میں مزید مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے الیکشن جیت جائے گی، انشاءاللہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری بنے گا۔