ملتان: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات کے انعقاد میں ابہام نہیں ہونا چاہئے، پیپلزپارٹی کا منشور عوام کی ترجمانی کرے گا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں ہوگا، اس بار الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو مس کریں گے۔