اسلام آباد: (دنیانیوز) عام انتخابات کی سکیورٹی اور انتظامی امور کیلئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کمیٹی تشکیل دے دی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات اور انتظامی امور کے معاملے کی نگرانی کرے گی جبکہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات بھی دے گی۔
7 رکنی کمیٹی میں وزیر مواصلات، سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبائی چیف سیکرٹری شامل ہیں، کمیٹی الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ۔