فہمیدہ اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت

Published On 18 January,2024 03:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سابق وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے این اے 223 بدین ،پی ایس 70، پی ایس71، پی ایس 72 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے ایپلٹ ٹریبونل نے بھی اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔

ریٹرننگ افسران اور الیکشن ٹریبونل نے دونوں کے کاغذات نامزدگی بینک ڈیفالٹر ہونے کے الزام پر مسترد کیے تھے۔

دونوں امیدواروں نے ریٹرننگ افسران اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

تاہم عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کی آئینی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔