جعفر آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظالم جاگیرداروں کی وجہ سے بلوچستان میں احساس محرومیاں بڑھ رہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج نے جعفرآباد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صرف تیر اور شیر کے جعلی مقابلے کی بات کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کمزور اور مزدوروں کی اصل جماعت ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ہم نے جعفر آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مثالی کام کئے، ایک ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال بنایا۔