عام انتخابات کیلئے پنجاب میں سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کا آغاز

Published On 20 January,2024 05:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کیلئے صوبہ پنجاب میں سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا۔

الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور نے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیڈ ٹرینرز ڈویژنل سطح پر ماسٹر ٹرینرز کے تربیتی سیشنز کو منعقد کر رہے ہیں، تربیتی سیشن 19 تا 27 جنوری تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کیلئے 726 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی، تمام ریجنل الیکشن کمشنر ز اور ضلعی الیکشن کمشنرزاحسن طریقے سے ٹریننگ سرانجام دیں۔