لاہور: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 85 کے امیدوار کی وفات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ میں 8 فروری کو ہونے والا انتخاب ملتوی کر دیا۔
سرگودھا کے حلقہ این اے 85 کا انتخابی شیڈول صادق علی ولد الف دین کی وفات کے بعد معطل کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔