اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن مہم میں پلاسٹک پینا فلیکس پر پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔
عام انتخابات کے سلسلہ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران ہزاروں ٹن پلاسٹک استعمال کیے جانے اور لاکھوں پینا فلیکس اور بینرز بننے سے فضائی آلودگی کا خدشہ ہے۔
غیر سرکاری تنظیم نے الیکشن کمیشن سے انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم میں لاکھوں ٹن پلاسٹک استعمال کیا جائے گا، پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس، بینرز اور انتخابی نشان پر پابندی لگائی جائے۔
غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایسی پالیسی بنائے کہ انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔