لاہورہائیکورٹ نے 90روز میں الیکشن کرانے کی درخواست نمٹا دی

لاہورہائیکورٹ نے 90روز میں الیکشن  کرانے کی درخواست نمٹا دی

درخواست سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت 90 دن میں الیکشن کرانے کاحکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے آج تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے، درخواست گزار اگر چاہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔