سردی سے بچنے کیلئے آگ کے گرد بیٹھے 4 افراد بری طرح جھلس گئے

Published On 20 January,2024 06:21 am

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں آگ سے جھلسنے کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آتشزدگی کا واقعہ ننکانہ صاحب کی کینیڈا کالونی میں پیش آیا جہاں 4 افراد سردی سے بچاؤ کیلئے آگ جلائے بیٹھے تھے کہ کسی نے آگ پر پٹرول چھڑک دیا جس کی وجہ سے پاس موجود افراد آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

آگ سے 4 افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے کی تفتیش شروع کر دی۔