چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 7 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
چشتیاں کے علاقے مروٹ کے قریب مبینہ ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کے 7 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، لاش ہسپتال منتقل کر کے فرار ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔