گوجرانوالہ: موٹر سائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر نومولود بچہ اغوا کر لیا

Published On 18 January,2024 01:37 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے گھر میں گھس کر نومولود بچہ اغوا کر لیا ہے۔

بچے کے اغوا کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کھیالی کی حدود میں پیش آیا جہاں دو خواتین سمیت 4 ملزمان نے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر بچے کو اغوا کیا اور بآسانی فرار ہو گئے۔

نومولود بچے کو اغوا کرکے لے جانے والے ملزموں کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان بچے کو اغوا کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے ہیں۔

متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، واقعے کا سی سی ٹی وی فوٹیج اور مختلف زاویوں سے جائزہ لینے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔