لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے صوبہ بھر میں جشن بہاراں میلے لگانے کا حکم دے دیا۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشن بہاراں میلے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی، پی ایچ اے سپانسر شپ کے ذریعے جشن بہاراں میلوں کا انتظام کرے گی، لاہور میں فروری کے آخر یا مارچ کے پہلے ہفتے میں جشن بہاراں میلہ ہو گا۔
سپانسر شپ کے ذریعے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میلے پر خرچ کئے جائیں گے، جشن بہاراں میلے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جشن بہاراں فیسٹیول 15 روز تک جاری رہے گا، پی ایچ اے کی جانب سے افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔