پنجاب کے متعدد سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے

Published On 15 January,2024 07:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے متعدد سیکشن افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

سیکشن آفیسر محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس نرجس خاتون جعفری کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر ایڈمنسٹریشن ونگ محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا، سیکشن آفیسر ویلفیئر ونگ 3 محکمہ سروسز اذکہ سحر کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر ویلفیئر ونگ 2 محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا۔

سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ سدرہ ستار کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر ویلفیئر ونگ 3 محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا، سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریز، کامرس حبیبہ بلال کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر پراپرٹی منیجر ویلفیئر ونگ محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا، سیکشن آفیسر آپریشن محکمہ زکوٰۃ و عشر ظہیر عباس کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر پراپرٹی منیجر ویلفیئر ونگ محکمہ سروسز تعینات کردیا گیا۔

سیکشن آفیسر محکمہ انہار وسیم عباس کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا، سیکشن آفیسر محکمہ ہاؤسنگ اربن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید زبیر حبیب گیلانی کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریز، کامرس تعینات کردیا گیا۔

سیکشن آفیسر محکمہ سکول ایجوکیشن عبدالفاتر خان کو تبدیل کرکے سیکشن آفیسر محکمہ ہاؤسنگ اربن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تعینات کردیا گیا۔