لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں سموگ ، خشک سردی اور نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ 7 روز میں پنجاب میں نمونیہ سے مزید 19 بچے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 61 تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج پنجاب میں روزانہ نمونیہ سے متاثرہ 250 سے زائد مریض جبکہ لاہور میں سو سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔
چلڈرن ہسپتال میں بھی 30 سے زائد بچے جبکہ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی بچے زیر علاج ہیں، عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیاب ہیں جبکہ محکمہ صحت پرائمری سکینڈری کے پاس نومولود بچے کیلئے نمونیہ کی ویکسین موجودہے۔
ڈائریکٹر ای پی آئی کے مطابق بچوں میں نمونیہ مختلف بیکٹریل اور وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہو رہا ہے، بچے کو گرم ملبوسات اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکالیں۔