بہاولنگر: کمرے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا، ہسپتال منتقل

Published On 13 January,2024 05:54 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گھر کے کمرے میں پڑے کوئلوں میں اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے پیش آیا، آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی زد میں آکر کمرے میں سویا ہوا شخص بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ شخص کی شناخت 45 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔