ٹریفک حادثات میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق، 19 شدید زخمی

Published On 12 January,2024 05:07 am

قصور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک کا پہلا حادثہ قصور میں ہوا جہاں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر روہی نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور دم توڑ گیا جبکہ 15 مسافر شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ادھر چشتیاں میں ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تیسرا حادثہ بورے والا میں پیش آیا جہاں دھند کے باعث ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔