اوکاڑہ: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود فیصل محمود کالونی میں پیش آیا جہاں ریاض نامی شہری کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سوئے کے وار سے قتل کر دیا ۔
واردات کے بعدملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔