بہاولپور: مسافر بس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

Published On 09 January,2024 06:06 am

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں مسافر بس نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ بہاولپور کی حدود میں قومی شاہراہ پر نوشہرہ جدید کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 17 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ: ٹرالر اور کیری ڈبے کے درمیان تصادم، خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو بس سے نکال کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔