اوکاڑہ: ٹرالر اور کیری ڈبے کے درمیان تصادم، خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

Published On 09 January,2024 02:21 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں ٹرالر اور کیری ڈبے میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور روڈ پر امباں والی پلی کے قریب پیش آیا جہاں ٹرالر اور کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی، مرنے والی خاتون کی شناخت کشور کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔