لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی، پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت پرائیویٹ کالجوں میں بھی سینٹرائزڈ داخلے ہوں گے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کا کم سے کم میرٹ 79.0500 فیصد جبکہ بی ڈی ایس کا کم از کم میرٹ 76.1091 فیصد رہا۔
میڈیسن اور ڈینٹسٹری دونوں میں شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ رہا۔
شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 89.3136 فیصد رہا، ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور 88.0232 فیصد، العلیم میڈیکل کالج لاہور 87.1045 فیصد، شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 86.8818 فیصد رہا۔
لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 86.6364 فیصد، اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج راولپنڈی 85.9500 فیصد رہا، اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 85.8500 فیصد رہا۔
وطیم میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 85.4864 فیصد، رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور 84.8909 فیصد، راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور83.9136 فیصد، ایوسینا میڈیکل کالج لاہور 83.4136 فیصد، سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ 82.7045 فیصد، یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 82.5005 فیصد رہا۔
ابوا میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 82.3182 فیصد، عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد 81.8636 فیصد، سنٹرل پارک میڈیکل کالج لاہور 81.8364 فیصد، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان 81.4455 فیصد، کانٹی نینٹل میڈیکل کالج لاہور 81.4409 فیصد، بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 81.1727 فیصد رہا۔
اسلام میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 81.0500 فیصد، آر ایل کے یو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور 80.8566 فیصد، ایم اسلام میڈیکل کالج گوجرانوالہ 80.6136 فیصد، آمنہ عنایت میڈیکل کالج شیخوپورہ 80.5273 فیصد، پاک ریڈ کریسنٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج قصور 80.4591 فیصد،عذرا ناہید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 80.0136 فیصد رہا۔
ابو عمارہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ79.9818 فیصد، انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد 79.7227 فیصد، شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں 79.6227 فیصد، نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا 79.5091 فیصد، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل کا میرٹ 79.4136 فیصد رہا۔
رائے میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ79.1591 فیصد، سہارا میڈیکل کالج نارووال 79.0500 فیصد رہا۔
ڈینٹل سیکشن، شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 81.4500 فیصد رہا۔
وطیم ڈینٹل کالج راولپنڈی 79.8682 فیصد، مارگلہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز راولپنڈی 79.0318 فیصد، ایوسینا ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 78.6500 فیصد رہا۔
ڈینٹل سیکشن ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہورکا میرٹ 78.3455 فیصد، ڈینٹل سیکشن لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور 78.1540 فیصد، ڈینٹل سیکشن اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور 77.9227 فیصد، اسلام ڈینٹل کالج سیالکوٹ 77.5636 فیصد، ڈینٹل سیکشن یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہورکا میرٹ 77.3308 فیصد رہا۔
راشد لطیف ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 77.1682 فیصد، عذرا ناہید ڈینٹل کالج لاہور 76.7545 فیصد، ڈینٹل کالج بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان 76.7288 فیصد، ڈینٹل سیکشن نیازی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سرگودھا 76.6500 فیصد، ڈینٹل سیکشن یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کا میرٹ 76.5727 فیصد رہا۔
ڈینٹل سیکشن ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 76.5318 فیصد، فریال ڈینٹل کالج شیخوپورہ 76.3091 فیصد، شاہدہ اسلام ڈینٹل کالج لودھراں کا میرٹ 76.1091 فیصد رہا۔
پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 4000 اور پنجاب کے 17 پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میں بی ڈی ایس کی 1025 سیٹیں ہیں۔
امیدواروں کیلئے اپنے کالجوں میں فیس جمع کروانے کی ڈیڈ لائن 11 جنوری ہے، امیدوار کی متعلقہ کالج میں جوائننگ بھی لازمی ہے، امیدوار بذریعہ ڈیمانڈ ڈرافٹ اپنی فیس جمع کرائیں۔
سلیکشن لسٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکے گی، دوسری سلیکشن لسٹ 15 جنوری کو جاری کی جائے گی۔