19 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے شیڈول کا اعلان

Published On 11 January,2024 09:43 am

بہاولپور: (دنیانیوز) 19 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔

جیپ ریلی کا میلہ 20 فروری سے 25 فروری 2024 تک جاری رہے گا ، میگا ایونٹ کے ٹریک اور تقریبات میں ضلع رحیم یارخان اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔

جیپ ریلی کے ٹریک میں قلعہ جام گڑھ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ، ریلی کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نور محل بہاولپور میں منعقد کی جائے گی۔