خیبرپختونخوا اور پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

Published On 08 January,2024 04:31 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، موٹروے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد، موٹروے ایم تھری کو لاہور سے درخانہ، موٹروے ایم فائیو کو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

شدید دُھند کے باعث سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے اسماعیلہ، ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس اور موٹروے ایم 14 کو ہکلہ سے یارک تک بند کر دیا گیا، موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران سفر کرنے سے احتیاط کی ہدایت بھی کی ہے۔