گوجرانوالہ : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر کے مبینہ طور پر لاش جلا دی ۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ لدھے والا کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ملزم نے بیوی کا پہلے الیکٹرک تار سے گلا دبایا اور پھر پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولہ مریم نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ملزم ساجد سے شادی کی تھی ، ملزم ساجد اپنے گھر والوں اور بیوی سے معمولی باتوں پر اکثر جھگڑتا رہتا تھا ، چھ ماہ قبل مریم کے والدین بیٹی اور داماد کو اپنے گاؤں لے آئے تھے اور ساجد اپنے سسر کے فرنیچر شوروم سے ملحقہ کمرے میں رہائش پذیر تھا ۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔