لاہور : (دنیانیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 59 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور ، قصور ، سرگودھا ، بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئیں ، صوبائی دارالحکومت لاہور سے ٹی ٹی پی کے 3 اہم کارکن گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ایک ای ڈی بم ، 2 حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خان زمان ، شاہ محمد ، عابد ، خالد محمود ،عظیم ، احمد شاہ اور نور کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 360 کومبنگ آپریشنز کے دوران 3539 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 14720 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان کاکہناہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔