مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں پٹیالہ دوست محمد کے قریب نوجوان کیمیکل کے تالاب میں گر کر جاں بحق ہو گیا، قصور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 سالہ بچی جھلس گئی۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے میں نارووال روڈ پر پٹیالہ دوست محمد کے قریب واقع پیپر فیکٹری کے کیمیکل کے تالاب میں گر کر نوجوان بری طرح جھلس گیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب قصور کے نواحی علاقہ نر ملکے گاؤں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 سالہ بچی جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق بچی کا جسم 90 فیصد جل چکا ہے۔