بصیرپور: (دنیا نیوز) بصیرپور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے بھائی نے دوسرے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
فائرنگ کا افسوسناک واقعہ بصیرپور کے علاقے بھومن شاہ میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا، گزشتہ روز ایک بھائی نے جھگڑے کے دوران طیش میں آکر دوسرے بھائی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا، قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔