جہانیاں: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 15 سالہ لڑکا جاں بحق، 2 نوجوان شدید زخمی

Published On 03 January,2024 06:55 am

جہانیاں: (دنیا نیوز) جہانیاں میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ جہانیاں کے علاقے رحیم شاہ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا موقع پر دم توڑ گیا اور 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لے کر تفتیش شروع کر دی۔