ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 3 افراد شدید زخمی

Published On 05 January,2024 06:41 am

جہانیاں: (دنیا نیوز) پنجاب میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پہلا حادثہ جہانیاں کے علاقے صادق آباد روڈ پر ہوا جہاں تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ شخص موقع پر دم توڑ گیا، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر منچن آباد میں مین ہائی وے پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔