اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند آج بھی برقرار ہے جس کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے ایم 1 اسلام آباد سے پشاور، موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے چکری، موٹروے ایم 5 ظاہر پیر سے شیر شاہ، موٹروے ایم 14 ہکلہ سے فتح جنگ اور سوات موٹروے کرنل شیر خان انٹرچینج سے چکدرہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں۔