بہاولنگر: تیز رفتار بس نے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، موقع پر جاں بحق

Published On 06 January,2024 05:52 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں تیز رفتار بس نے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے علاقے چشتیاں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے آگے جانے والے سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔