احمد پور شرقیہ : بدبخت نواسے کے ہاتھوں 80 سالہ نانا قتل

Published On 06 January,2024 09:35 am

احمد پور شرقیہ : (دنیانیوز) بہاولپور کے شہر احمدپور شرقیہ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بدبخت نواسے نے 80 سالہ نانا کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں شہر میں واقع جامع مسجد نورالاسلام میں پیش آیا جہاں سوات کا رہائشی مقتول 80 سالہ نذیر خان تبلیغی جماعت کے ساتھ آیا ہوا تھا،  مقتول اپنے 20 سالہ نواسے جہانگیر خان کوبھی اپنی مدد کے لئے ہمراہ لایا تھا ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ رات کو ملزم نے مسجد میں نانا کو وائپر اور تاروں سے تشدد کرکے قتل کردیا، ملزم جہانگیر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔