منچن آباد: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اہلکار اور اس کے بیٹے کو گولیاں مار دیں

Published On 08 January,2024 04:08 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) منچن آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار اور اسکے بیٹے کو گولیاں مار دیں۔

فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ منچن آباد کے علاقے دولت پور میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار اور اس کے بیٹے کو لوٹنے کی کوشش کی تو باپ بیٹے کی جانب سے روکنے پر ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے اہلکار اور اسکا بیٹا شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔